پاپولیشن کونسل کے ایک وفد نے اپنے صدر ڈاکٹر رانا Hajjeh کی قیادت میں پیر کے روز اسلام آباد میں خزانے اور ریونیو کے وزیر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے خصوصا ملک کے ترقیاتی اہداف کے تناظر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کے حل کیلئے پائیدار، طویل مدتی اور شواہد پر مبنی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے سماجی واقتصادی ترقی کیلئے پوری صلاحیت بروئے کار لانے کی غرض سے صحت، تعلیم، روزگار اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
وفد نے پائیدار ترقی کے مطابق ملکی آبادی کی بہتری اور تبدیلی کو یقینی بنانے کیلئے اعددوشمار پر مبنی جامع پالیسیوں کی تشکیل میں حکومت کی کوششوں میں تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔