موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کاربن کی نئی منڈیوں سے بھر پور استفادہ کرنے کیلئے پاکستان اور دوسرے ترقی پذیر ممالک سے تعاون کرے۔
آج(پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک مالی اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کے ذریعے اپنے وعدے پورے کریں۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان سا لمیت اور شفافیت کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھتے ہوئے باکو میں کاپ 29 میں منظور کردہ رہنما اصول اپنانے اور ان پر عمل پیرا ہونے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے ان رہنما اصولوں کی منظوری کو بین الاقوامی ماحولیاتی تعاون کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔