کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 28ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقادکیاگیا۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
مہمان خصوصی کی آمد پر کیڈٹس کے ایک چاق وچوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
بحریہ کے سربراہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹس کو بہترین تربیتی سہولتیں فراہم کرنے پرتدریسی عملے اور انتظامیہ کی کوششوں کوسراہا ۔
سابق کیڈٹ فہیم احمد اور صاحب خان نے بالترتیب اعزازی چھڑی اور اعزازی BADGE کے بڑے انعامات حاصل کیئے ۔
مہمان خصوصی نے گزشتہ سال شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دئیے۔