منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے قومی معیشت کے استحکام اور اسے خود کفیل بنانے کیلئے زرعی اور صنعتی شعبوں کی مکمل استعداد کار بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برآمدی مصنوعات پر توجہ دیتے ہوئے ا گلے آٹھ سے نو برسوں میں ملک کی برآمدات کو تیس ارب ڈالرز سے ایک سو ارب ڈالرز تک لے جانے پر زور دیا۔
احسن اقبال نے معیاری مصنوعات کی پیداوار پر زور دیا تاکہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں ایک برانڈ کے طور پر پیش کیا جا سکے۔