Saturday, 04 July 2026, 12:26:26 am
 
افغانستان میں معصوم شہری بارودی سرنگوں کے جان لیوا خطرات سے دوچار
July 03, 2026

افغانستان میں شہریوں کو بارودی سرنگوں کے باعث جان لیوا خطرات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہر ماہ اوسطاً پچاس افراد بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری سے مئی کے دوران 175 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، جن میں 75 فیصد بچے تھے۔

بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد سے ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعتبار سے افغانستان دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔