طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث افغانستان ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔
ناروے کی ریفیوجی کونسل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کیلئے امدادی فنڈنگ ریکارڈ کم سطح پر ہے اور ضرورت کے ہر6 ڈالرزمیں سے صرف ایک ڈالر دستیاب ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ، جو پہلے افغانستان کی مجموعی امداد کا 40 فیصد فراہم کرتا تھا، اب اپنی تمام مالی امداد بند کرچکا ہے۔