Wednesday, 01 July 2026, 12:32:48 am
 
مودی کی مسلمان دشمنی میں بنایا گیا رام مندر کرپشن کے بڑے سکینڈل کی زد میں
June 30, 2026

مودی کی مسلمان دشمنی میں بنایا گیا رام مندر کرپشن کے بڑے اسکینڈل کی زد میں آ گیا۔ اہم ریاستی انتخابات سے قبل رام مندر میگا کرپشن کیس مودی حکومت کی رسوائی کا سبب بن گیا۔

عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق رام مندر کی انتظامیہ نے ہندوؤں کے دیے گئے عطیات میں سے لاکھوں ڈالر کی ہیرا پھیری کی۔ 1992 میں انتہا پسند ہندو ہجوم کے ہاتھوں شہید کی جانے والی بابری مسجد کی جگہ مودی حکومت نے رام مندر بنایا تھا۔ مندر میں کرپشن نے خود کو ہندو عقیدے کی محافظ کہنے والی جماعت بی جے پی کے بیانیے کو خاک میں ملا دیا۔

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اکھلیش یادو نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے لیے قوم پہلے نہیں بلکہ چندہ پہلے ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے رام مندر میں تقریباً 5,000 کروڑ روپے تک کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کار رشید قدوائی کا کہنا تھا کہ بی جے پی طویل عرصے سے رام مندر مہم کو ایک مرکزی سیاسی ایجنڈے کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔ مودی کی سرپرستی میں رام مندر کرپشن کیس نے مذہب کے نام پر جاری دھوکا دہی کو بے نقاب کر دیا ہے۔