Tuesday, 23 June 2026, 06:48:19 am
 
گزشتہ ماہ پاکستان کا تجارتی خسارہ 39 فیصد کم ہوا: خرم شہزاد
June 05, 2026

پاکستانی معیشت کیلئے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر ملک کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے مئی 2026 کے تجارتی اعدادوشمار سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے رپورٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مئی کے دوران برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے باعث تجارتی فرق میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مئی میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 39 فیصد تک کم ہوا۔

مشیر خزانہ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے ذریعے آنے والے فنڈز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی بہتری کا رجحان برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک معیشت میں بہتری اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔