شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے امدادی منصوبے کا پانچواں مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
منصوبے کا مقصد کمزور طبقات کو اہم انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔
سات علاقوں کے مستحق خاندانوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی ساڑھے تین ہزار کٹس تقسیم کی گئیں۔
بالائی اور زیریں کرم، مہمند، اورکزئی، شمالی وزیرستان، زیریں جنوبی وزیرستان اور بالائی جنوبی وزیرستان میں پانچ پانچ سو کٹس تقسیم کی گئیں۔