Thursday, 04 June 2026, 10:42:27 pm
 
چیئرمین سینیٹ کا اٹلی کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
June 03, 2026

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے اٹلی کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا ارملین سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تعاون پر مبنی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی سفارت کاری اور بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

انہوں نے پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لیے اٹلی کی حمایت اور صحت، تعلیم اور صفائی کے شعبوں میں اس کے ترقیاتی تعاون کو بھی سراہا۔