وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جدید زرعی مشینری کسانوں کیلئے ناگزیر ہو چکی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کسانوں کو جدید زراعت کی طرف لے جانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کرائے پر جدید زرعی مشینری تک رسائی فراہم کر کے چھوٹے کسانوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت پنجاب میں ساڑھے نو ہزار ہائی پاور ٹریکٹرز پر دس لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے جبکہ کسانوں کو پچاس سے پینسٹھ ہارس پاور تک کے دس ہزار ٹریکٹر پانچ لاکھ روپے کی سبسڈی کے ساتھ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران کسانوں میں بیس ہزار گرین ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے۔