پاک فوج کی تاریخ پر لکھی گئی کتاب''ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز'' کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
تقریب میں پاک فوج کے غازیوں، اساتذہ، معروف شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ کتاب مصنف سرمد ضیا نے تحریر کی ہے، جس میں پاک فوج کی بہترین منصوبہ بندی اور کامیاب فوجی کارروائی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
کتاب میں 1993 میں صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک اہم فوجی آپریشن کی تفصیلات شامل ہیں، جس کے دوران پاکستانی فوج نے محصور امریکی رینجرز کو کامیابی سے بچایا تھا۔
کتاب میں تاریخی حقائق کے ساتھ ساتھ آپریشن میں شریک پاکستانی غازیوں کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ اس تاریخی مشن کے دوران درپیش حالات، چیلنجز اور کامیابیوں کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے بہادر غازیوں نے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار بھی کیا۔