Thursday, 04 June 2026, 10:42:28 pm
 
وزیراعظم کا ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومتی ترجیحات کا اعادہ
June 04, 2026

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومتی ترجیحات کا اعادہ کیا۔

معاون خصوصی نے ضلع باجوڑ میں تعلیمی اداروں کے لیے پانچ بسیں فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے حلقے سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔