Thursday, 04 June 2026, 10:39:55 pm
 
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ بدھ کو پیش کئے جانے کا امکان
June 04, 2026

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ وفاقی بجٹ سے قبل معمول کی بجٹ مشاورت کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کو متفقہ طور پرسفارش کرنے پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بدھ کے روز پیش کیا جائے۔

ملاقات میں موجودہ اخراجات اور ترقیاتی اخراجات کی ترجیحات پر غور کیا گیا جن میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ وسیع تر اقتصادی ترجیحات بھی شامل تھیں جن میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، ترقیاتی منصوبے اور آئندہ مالی سال کے لئے جامع ترقی شامل ہے۔