Saturday, 20 June 2026, 02:40:53 pm
 
پاکستان اور ایران کے درمیان 12معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
August 03, 2025

پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے بارہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے۔

معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب آج (اتوار) اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ان معاہدوں اور یادداشتوں میں زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، اطلاعات و مواصلات، ثقافت، فنون، سیاحت، موسمیات اور عدلیہ کے شعبے شامل ہیں۔

مصنوعات کی تصدیق، معائنے اور جانچ سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے جبکہ آزادانہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بارے میں مشترکہ وزارتی اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔