نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آئندہ سال پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کی کامیاب میزبانی کے لیے قریبی بین الوزارتی رابطوں اور جامع انتظامات پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ ہدایت آج اسلام آباد میں ایس سی او جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔
کمیٹی نے 2026-27 کے لیے تنظیم کی صدارت پاکستان کے سپرد ہونے اور آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد تیز کرنے اور تفویض کردہ اہداف کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔