Sunday, 21 June 2026, 01:26:58 pm
 
عالمی یوم ترسیلات زر آج منایا جارہا ہے
June 16, 2026

عالمی یوم ترسیلات زرآج منایاجارہاہے۔

اس سال دن کا موضوع ہے'' ترسیلاتِ زر کی صلاحیت کو جامع اور پائیدار ترقی کیلئے بروئے کارلانا''۔

موضوع کامقصدبیرونِ ملک کام کرنے والے تارکینِ وطن کی جانب سے بھیجی جانیوالی ترسیلات زر کی اہمیت کواجاگرکرناہے جو غربت میں کمی، دیہی ترقی، مالیاتی شمولیت اور انکے آبائی ممالک میں طویل المدتی معاشی ترقی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔