پاکستان نے آج فوجی مشق انڈس کے دوران زمین سے زمین پر ساڑھے چار سو کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے ابدالی ہتھیاروں کے نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاری اور اہم تکنیکی اہداف کو یقینی بنانا ہے جن میں میزائل کا جدید نیوی گیشن سسٹم اور دیگر حربی صلاحیتوں میں اضافہ شامل ہیں۔
آرمی سٹریٹجک فورسز کمان کے کمانڈر، سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر حکام، آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ اور پاکستان کے سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔
صدر، وزیراعظم، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔