وزارت اطلاعات ونشریات کنٹرول لائن پر پاکستانی اور بین الاقوامی صحافیوں کےلیے ہفتہ اور اتوار کو دورے کا اہتمام کررہی ہے۔
اس دورے کا مقصد پاکستان میں مبینہ اور تخیلاتی دہشتگردی کے کیمپوں کے بارے میں بھارت کے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔
بھارت نے کنٹرول لائن پر دہشتگردوں کے مبینہ خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں بار بار جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔
اس دورے کے دوران صحافیوں کو ان مقامات پر لے جایا جائیگا جن کے بارے میں بھارت دہشتگردوں کے کیمپ ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے اور انہیں اصل زمینی حقائق پیش کئے جائیںگے جن سے ان جھوٹے الزامات کی نفی ہوگی۔
پاکستان نے قیام امن کیلئے پختہ عزم کررکھا ہے اور وہ دنیا میں ہر قسم کی دہشتگردی یا دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتا ہے۔
قوم اپنی سالمیت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔