نائب وزیراعظم نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایک اور اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں دوست ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
انہوں نے اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری سے ثمرات کے حصول کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔