سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کی۔
کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طور پر نشانہ بنایا اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج ہلاک ہو گئے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے DOSSALI میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک اور کارروائی کی گئی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو ہلاک کیا۔
ضلع مہمند میں ہونے والے تیسرے مقابلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا اور دو خوارج کو گرفتار کر لیا جن میں خارجی لعل امیر عرف ابراہیم بھی شامل ہے۔
خوارج کے قبضے سے ہتھیار، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔