Tuesday, 03 November 2026, 01:30:34 am
 
وزیراعظم کا جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
November 02, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ معینہ مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔

وہ آج اسلام آباد میں جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر کے قیام پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس ہسپتال میں ملک بھر سے آنے والے مریضوں، خصوصاً خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو جدید ترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ میڈیکل کمپلیکس میں تمام تقرریاں شفاف انداز میں سختی سے میرٹ پر کی جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہسپتال چلانے اور بین الاقوامی معیار کی طبی سہولتیں یقینی بنانے کے لیے نجی ادارے کی خدمات حاصل کی جائیں۔