نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شینگ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے ثقافتی روابط اور عوامی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔