Tuesday, 03 November 2026, 01:29:22 am
 
نائب وزیراعظم کا چین کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
November 02, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ مسلسل سیاسی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو خصوصاً نظم و نسق، غربت کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبہ بندی کے شعبوں میں اپنے تھنک ٹینکس، جامعات اور دیگر اداروں کے درمیان وفود کے تبادلوں کو فروغ دینا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور معاونت پر مبنی سدابہار تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تعلقات کو پاکستان میں چین کے ساتھ تعلقات کی حمایت میں پائے جانے والے وسیع سیاسی اتفاق رائے سے مزید تقویت ملتی ہے۔ دنیا نے دیکھا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کا مضبوط ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔