Sunday, 04 October 2026, 05:17:26 am
 
نیپال میں پندرہ کارکن برفانی تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے
October 02, 2026

نیپال کے شمالی ضلعے منانگ میں پندرہ کارکن برفانی تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔

وہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کے لئے کیمپ تیار کررہے تھے جو برفانی تودے کی زد میں آگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک چودہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔