Sunday, 04 October 2026, 05:17:27 am
 
افغانستان میں طالبان مخالف مسلح تنظیموں کا مختلف علاقوں میں حملوں کا دعویٰ
October 02, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح تنظیموں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ، نیشنل انڈیپنڈنس فرنٹ اور گرین ٹرینڈ نے مختلف علاقوں میں حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار اور غور میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران طالبان انٹیلی جنس کا اہلکار اور گورنر کا محافظ ہلاک ہوئے، جبکہ 8 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

نیشنل انڈیپینڈینس فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ پکتیا کے ضلع Aryob Zazi میں طالبان کی چوکی پر راکٹ کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک ہوئے اور متعدد پوسٹیں تباہ کی گئیں۔

ادھر، پنج شیر میں افغانستان گرین ٹرینڈ تنظیم کی کارروائی میں طالبان کی 2 رینجر گاڑیاں تباہ، جبکہ Kapisa میں انٹیلی جنس اہلکار ملا عبدالرحمن کوہلاک کیا گیا۔