Wednesday, 02 September 2026, 04:35:22 pm
 
وزیراعظم کا بشکیک میں آلا آرچا نیشنل پارک کا دورہ
September 02, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں آلا آرچا نیشنل پارک کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو کرغز ثقافت اور اس سے منسلک مختلف روایتی سرگرمیوں، ثقافتی رقص اور دیگر روایتی فنون کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

شہباز شریف نے کرغز عوام کی شاندار ثقافتی روایات اور صدیوں پر محیط ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے روایتی گھڑ سواری، عقابوں کے ذریعے شکار اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعظم نے کرغزستان کی ثقافتی روایات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔