File Photo
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان نے دوطرفہ تجارت کا حجم بیس کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بشکیک میں کرغزستان کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کو مفید قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا فریقین نے سڑک، ریل اور فضائی رابطوں کے ذریعے روابط بڑھانے اور صحت عامہ، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، زراعت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کیا۔
شہباز شریف نے کہا پاکستان اور کرغزستان نے عوامی سطح پر خصوصاً سیاحت، کھیلوں، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے روابط مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔