Sunday, 07 June 2026, 06:12:56 am
 
پاکستان،اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ
June 02, 2026

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل، سفیر Riccardo Guariglia نے روم میں معاہدے پر دستخط کئے۔

دستخط کی تقریب سے پہلے فریقین نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر جاری دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں نے معاہدے کو باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر اور موجودہ دوطرفہ تعاون کے نظام میں ایک اہم اضافہ قرار دیا ۔