Thursday, 27 March 2025, 08:02:30 am
 
بھارتی قابض افواج کا غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن
June 02, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج نے سامبا اور پونچھ اضلاع میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض فورسز کے اہلکاروں نے ضلع سانبا کے علاقے پورمنڈل اور ضلع پونچھ میں بفلیاز کے گھنے مارہا جنگلاتی علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔

جنگلاتی علاقوں سمیت کئی علاقوں کو اچھی طرح سے تلاش کیا گیا، حالانکہ ابھی تک کوئی قابل ذکر نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔