صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ماحول انسانی صحت اور خوشحالی کے تحفظ کے لئے ٹیکنالوجی کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔کراچی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹروں اور فزیشنز کو ہدایت کی کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے چیلنجوں سے فائد ہ اٹھائیں۔صدر نے ڈاکٹروں اور فزیشنز سے بیماریوں کی درست اوربروقت تشخیص کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔