Tuesday, 22 April 2025, 04:59:50 pm
 
پاکستان اور یو اے ای نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے
August 01, 2024

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبیدابراہیم سالم الزابی نے وزیر تجارت جام کمال خان سے اسلام آبادمیں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت اور دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر تجارت نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے گفتگو میں پاکستان اور متحدہ عرب کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کے کلیدی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا۔

جام کمال نے سامان کی نقل و حمل کیلئے کراچی۔پپری راہداری منصوبے کے پاکستان کے لئے بے شمار فوائد کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان طویل دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہونگے۔