Friday, 09 May 2025, 08:14:44 pm
 
حکومت نے آئندہ15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
May 01, 2025

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جو آج سے نافذ العمل ہیں۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت دو روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے اور نئی قیمت دو سو باون روپے تریسٹھ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی دو روپے کم کی گئی ہے اوراب نئی قیمت دو سو چھپن روپے چونسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی۔