آج وسطی اور جنوبی غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں مزید چودہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
اکتوبر 2023سے اب تک اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت باسٹھ ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ادھر گزشتہ دو ماہ سے تقریبا تین ہزار امدادی ٹرک اسرائیل کی طرف سے راستوں کی بندش کے باعث غزہ کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے مطابق اس امداد پر انحصار کرنے والے غزہ کے دس لاکھ بچے قحط کے دہانے پر ہیں۔