وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان برقرار رکھنے میں فرنٹیئر کور کانسٹیبلری کے کردار کو سراہا ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ملک میں امن کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لئے شہداء پیکج میں اضافے کا جلد اعلان کیا جائیگا۔انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔اس سے پہلے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری نے وزیر داخلہ کو فورس کی پیشہ ورانہ تیاری کے بارے میں بتایا۔