Tuesday, 15 April 2025, 10:03:34 am
 
حکومت نے بجلی کی مد میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف دیا ہے:مبشر
April 13, 2025

امور عامہ کے وزیر رانا مبشر اقبال نے کہاہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے آج (اتوار) لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مثالی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجلی کی مد میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے افراط زر پر قابو پالیا ہے۔امور عامہ کے وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔