بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے جو باہمی مفاد اور ایک دوسرے کے قومی مفادات کے احترام پر مبنی ہوں۔
وہ آج (اتوار) راولپنڈی میں امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے.
وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے اور اس میں کانگریس کے ارکان تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔
بری فوج کے سربراہ نے پاکستان کا دورہ کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امورخاص طور پر علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون بات چیت ہوئی۔