وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ملک کی اقتصادی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے آج (اتوار) ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قوم کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کنونشن ہو رہا ہے۔