وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خطے کے تمام ممالک سے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات ایرانی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں آٹھ پاکستانیوں کے وحشیانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کیلئے تباہ کن ہے۔
شہبازشریف نے ایران کی حکومت سے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
انہوں نے وزارت خارجہ کو میتوں کی واپسی کیلئے سوگوار پاکستانی خاندانوں اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔