پاکستان اور قطر نے قانون نافذ کرنے میں بہترین طریقوں کے تبادلے اور قانونی شعبوں میں علم و مہارت کی شراکت کے لیے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ اتفاق رائے دوحہ میں وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑاور قطر کے وزیر انصاف ابراہیم بن علی المحنادی کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
دونوں فریقوں نے قانونی اور عدالتی اصلاحات، بدعنوانی کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراکی ملاقات اوآئی سی کے انسداد بدعنوانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوسری وزارتی کانفرنس کے موقع پرہوئی۔