وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کے بعد افغان شہریوں کو ضلعی انتظامیہ سے قانونی اجازت نامے کے بغیر دارالحکومت اسلام آباد میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر کے بعد اسلام آباد میں رہنے کے خواہشمند افغان شہریوں کو ڈپٹی کمشنرآ فس سے این او سی لینا ہو گا۔