Wednesday, 27 November 2024, 09:41:29 pm
 
وزیراطلاعات نے پی ٹی آئی کا کارکنوں کی اموات کاپروپیگنڈامستردکردیا
November 27, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے اس کے کارکنوں کی اموات کے حوالے سے جھوٹے پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

آج(بدھ) اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو مظلومیت کارڈ کھیلنے کیلئے ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے خود گزشتہ رات اسلام آباد میں ڈی چوک سے سیونتھ ایونیو تک چکر لگایا جہاں گولیوں کے خول یا قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 37 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مظاہرین سے آنسو گیس کے شیلز سمیت ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بیلاروس کے صدر کا دورہ ملتوی کرانے کے علاوہ شہر کے امن، معیشت اور قومی تشخص کوتباہ کرنا چاہتے تھے۔