کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج(بدھ) اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف محکموں کے معاملات کے حوالے سے ای سی سی کے گزشتہ کئی پالیسی فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
ای سی سی کو متعلقہ وزارتوں کی جانب سے زیرالتواء امور پر الگ الگ بریفنگ کے بعد گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔