بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے علاقائی امن واستحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے شاندار کردار، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی ہے۔
وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بات چیت کررہے تھے۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔