قومی ہنگامی امداد کے ادارے(این ڈی ایم اے) نے غزہ، لبنان اور شام کے جنگ سے متاثرہ عوام کیلئے امداد کی اکیس ویں کھیپ روانہ کی ہے۔
اس امدادی کھیپ میں کمبل، خوراک اور ادویات سمیت تقریباً سترہ ٹن امدادی اشیاء شامل ہیں۔
غزہ، لبنان اور شام کے متاثرہ افراد کیلئے اب تک مجموعی طورپر سترہ سو ٹن سے زائد امدادی اشیاء بھیجی جاچکی ہیں۔