Wednesday, 02 April 2025, 04:27:43 am
 
ممتاز کشمیری وکیل جلیل احمد اندرابی کی برسی منائی گئی
March 27, 2025

آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری وکیل اور انسانی حقوق کے سر گرم کارکن جلیل احمد اندرابی کی انتیس ویں برسی منائی جارہی ہے۔

جلیل احمد اندرابی کو بھارتی فوج کے اہلکاروں نے آٹھ مارچ انیس سو چھیانوے کو اٹھالیا تھا اور تین ہفتے بعد ستائیس مارچ کو ان کی نعش دریائے جہلم میں تیرتی ہوئی پائی گئی تھی۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں جلیل اندرابی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرابی جیسی ممتاز کشمیری

شخصیات کی قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری اپنے شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔