فاءل فوٹو
قومی کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں متعدد جیلوں میں زیر حرست پانچ ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر رہا کرے۔انہوں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان میں سے متعدد افراد کسی مقدمے کے بغیر قید کئے گئے ہیں اور اُن کے قانونی حقوق کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔