file foto
کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار قیام ِ امن کیلئے جموں و کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر فوری عملدرآمد کرائے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں خطے میں سیاسی غیر یقینی کی موجودہ صورتحال ، انتشار اور جنگ کی سی صورتحال پیدا کرنے کیلئے بھارتی قیادت کو ذمہ دار قرار دیا ۔
انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ہٹ دھرمی چھوڑ دے اور تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی راہموار کرے۔