Wednesday, 02 April 2025, 04:16:48 am
 
حریت کانفرنس کا عالمی برادری سے سانحہ چٹی سنگھ پورہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
March 20, 2025

کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے چٹی سنگھ پورہ کے قتل عام سمیت بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے قتل عام کے تمام واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں چٹی سنگھ پورہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے درمیان مذہبی تقسیم پیدا کرنے اور ان کی جائز تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی مذموم سازش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس قتل عام کا مقصد دنیا کو یہ تاثر دینا تھا کہ کشمیری مجاہدین نے پاکستان کی ایماء پر سکھوں کو قتل کیا۔