Wednesday, 02 April 2025, 04:15:08 am
 
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے گھروں اورحریت کیمپ پرچھاپوں میں تیزی
March 25, 2025

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے گھروں خصوصاً حریت کیمپ پر چھاپے تیز کردیے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی ، تحریک حریت جموں و کشمیر ، مسلم لیگ اور پیپلز فریڈم لیگ

سے وابستہ حریت رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

گھروں پر چھاپوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور ان سے مکانوں اور بینکوں کی دستاویز ات اور موبائل فون چھین لئے۔